سری لنکا: نئےصدرکے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ میں ووٹنگ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سری لنکا میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں صدارتی انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے اطراف سخت سیکیورٹی نافذ کی گئی ہے اور سیکڑوں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔کولمبو میں قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت 3 امیدوار صدر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔کولمبو میں بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کے باعث سابق صدر ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجہ پاکسے نے سنگاپور پہنچ کر اسپیکر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا تھا۔دوسری جانب سری لنکا میں خوراک، ایندھن اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء کی شدید قلت ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر