لاہور (نیشنل ٹائمز): کراچی سے اپنا گھر چھوڑ کر پسند کی شادی کیلئے لاہور جانے والی دعا زہرا کو مقامی عدالت نے دارالامان بھیج دیا۔دعا زہرا کو بازیاب کرالیا گیا ہے: خاتون یوٹیوبر کا دعویٰدعا زہرا لاہور میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور کہا کہ مجھے والدین کی جانب سے مسلسل جان کا خطرہ ہے جو مجھے مارتے تھے۔دعا زہرا نے عدالت کو مزید بتایا کہ والدین خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں، اپنے تحفظ کیلئے دارالامان جانا چاہتی ہوں۔عدالت نے دعا زہرا کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دارلامان بھیج دیا۔
دعا زہرا کو لاہور کی مقامی عدالت نے دارالامان بھیج دیا



