لیبیا: وزیراعظم نے فائربندی کیلئے حریف خلیفہ حفتر سے اتحاد کرلیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید نے فائربندی کے لیے اپنے سابق حریف خلیفہ حفتر کے ساتھ ایک غیر متوقع سیاسی اتحاد کرلیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عبدالحمید نے یہ اتحاد فائر بندی کے لیے کیا ہے تاکہ کئی مہینوں سے رکی ہوئی تیل کی برآمدات شروع کی جاسکیں۔تین سال قبل حفتر کی ذاتی ملیشیا نے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کی ناکام کوشش کی تھی۔آج ایک نہایت اہم پیشرفت ہوئی، حفتر کی ملیشیا لیبین نیشنل آرمی کے چیف آف اسٹاف رزاق ندوری کو مذاکرات کے لیے طرابلس بلالیا گیا۔اقوام متحدہ کی طرف سے دونوں فریقین کے درمیان اختلافات ختم کرنے کو خوش آئند قرار دیا جائے گا کیونکہ عالمی ادارہ 2020 سے ملک میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیبیا کے وزیراعظم نے اپنے مخالف رہنما خلیفہ حفتر کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے سرکاری تیل کارپوریشن کے ڈائریکٹر کو پچھلے ہفتے فارغ کر دیا تھا۔مذکورہ ڈائریکٹر خلیفہ حفتر کے حامیوں کی طرف سے ملک کے مشرقی حصے میں واقع بندرگاہوں کو سیل کرنے پر شدید تنقید کرتے تھے کیونکہ اس سے تیل کی برآمدات کو نقصان پہنچ رہا تھا۔مصطفیٰ ثنا اللّٰہ کی برطرفی کے بعد احتجاجی مظاہرے بھی ختم ہوگئے اور ممکنہ طور پر لیبیا تیل کی پیداوار معمول کے مطابق شروع کر دے گا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر