اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کے قومی مرکزِ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے متعدد شہروں میں آئندہ روز شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔مرکزِ موسمیات کے مطابق مشرقی و شمالی ریجن میں پیر سے ہفتے تک شدید گرمی کا امکان ہے۔ریاض، قسیم، دمام اور ملحقہ سرحدی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔مشرقی و شمالی ریجن میں درجۂ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔مدینہ منورہ اور ینبع میں درجۂ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہرواضح رہے کہ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، برطانیہ میں آج بھی درجۂ حرارت بلند رہنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔برطانیہ میں کل سال کا گرم ترین دن رہا جبکہ فرانس کے کئی شہروں میں گرمی کے گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
متعدد سعودی شہروں میں کل شدید گرمی کا امکان



