اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فرانس کے مغربی شہر نانٹیس میں گرمی کا 73 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں اس سے قبل 1949ء میں درجۂ حرارت 40.3 ریکارڈ کیا گیا تھا۔فرانسیسی ساحلی شہر بریسٹ میں گرمی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں درجۂ حرارت 39.3 ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی شہر بریسٹ میں اس سے قبل 2002ء میں درجۂ حرارت 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہرفرانس کے شمال مغربی علاقے سینٹ بریوک میں درجۂ حرارت 39.5 ڈگری کو چھو گیا۔شہر میں اس سے قبل زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38.1 تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔برطانیہ میں منگل کو گرم ترین دن کی پیشگوئی، ہنگامی حالت کا اعلانخیال رہے کہ یورپ کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویوز کی وجہ سے درجۂ حرارت 40 سے 50 ڈگری کے درمیان پہنچ چکا ہے۔
فرانس: گرمی کا 73 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا



