امید ہے عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو بھی ایسے قبول کرینگے: حمداللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہےکہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے لہٰذا امید ہےوہ کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جن نشستوں پر (ن) لیگ کو شکست ہوئی ہے یہ 2018 میں پی ٹی آئی جیتی تھی، اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا، سابقہ کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی، پی ٹی آئی نے 20 نشستوں میں سے 5 ہاریں توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پنڈی نشست کی جیت پی ٹی آئی کی 15 جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوگئے، دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی، اب عمران نیازی کو چاہیےکہ قومی اداروں پربےجاتنقید اورجھوٹےالزامات سے گریزکرے۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، امید ہےکل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی کا دور گزرگیا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، بد تمیزی، بدکلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، خامیوں اوربرائیوں کی حامل پارٹی کی جیت ملک وقوم کےمستقبل کے لیے نیک شگون نہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر