جون میں ورکرز ترسیلات 2.76 ارب ڈالرز رہیں: اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ورکرز ترسیلات کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2022ء میں ورکرز ترسیلات 2.76 ارب ڈالرز رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی فہرست کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 22ء میں 31 ارب ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجیں، یہ 2 ارب ماہانہ ترسیلات کی لہر کا 25 واں مہینہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 66 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز، عرب امارات سے 49 کروڑ، برطانیہ سے45، امریکا سے 28 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022ء میں ورکرز کا حجم 31 ارب 23 کروڑ ڈالرز رہا۔جولائی 21 سے جون 22 تک سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 7.74 ارب ڈالرز بھیجے، عرب امارات سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر 5.84 ارب ڈالرگ رہیں جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے گزرے مالی سال 4.48 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجیں۔دیگر خلیجی ممالک سے 3.62 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئیں۔اسی طرح یورپ سے 3.36 ارب، امریکا سے 3.08 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022ء کی اوسط ماہانہ ترسیلات 2.60 کروڑ ڈالرز رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالی سال 2021ء کے مقابلے میں مالی سال 2022ء کی ترسیلات 6 فیصد زائد رہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر