ضمنی الیکشن سے واضح ہو گیا اتحادی حکومت عوامی تائید کھو چکی: پی پی سینیٹر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے ضمنی الیکشن سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے۔ایک بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پہلے دن سے مؤقف تھا کہ حکومت کرنے کے بجائے فوراً الیکشن کرا دینے چاہئیں، یہ بھی کہا آئی ایم ایف سے ڈیل فریش مینڈیٹ والی حکومت کو ہی کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا مشکل فیصلے وہ حکومت کرے جس کے پاس 5 سال کا مینڈیٹ ہو، ہو نہیں سکتا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کرے اور عوام ہمیں پھولوں کے ہار ڈالیں۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ابھی تک ذہنی طور پر 90 کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہیں، ضمنی الیکشن سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے، کل کے نتائج کے بعد سیاسی استحکام مزید کم ہوگا، حکومت کرنا مشکل ہوتا جائےگا، ملک اور معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے جو صرف جنرل الیکشنز سے ہی ممکن ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آبادی میں نوجوانوں کا تناسب اور کرپشن کا تدارک دور حاضرکی سیاست کے لازمی جزو ہیں، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بھی دور حاضرکی سیاست کے لازمی جزو ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ ن نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر