گل زمان پرویز الہٰی کےفرنٹ مین ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ شہباز گل مسلح افراد کے ساتھ تھے جن کی قانونی حیثیت نہیں، گل زمان چوہدری پرویز الہٰی کےفرنٹ مین ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایک نجی کمپنی کےسکیورٹی گارڈ کو ایف سی جیسی یونیفارم پہنائی گئی،کمپنی پر پابندی عائدکی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائےگا۔وزیرداخلہ کا کہناہےکہ گل زمان چوہدری پرویز الہٰی کےفرنٹ مین ہیں، پرویز الہٰی کو عمران خان نے ڈاکو کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نےکسی کی فیکٹری پر دھاوا بول دیا، شاہ محمود قریشی کو معلوم ہے کہ وہ ہار چکے ہیں، شہبازگل نے زبردستی گرفتاری دی، ہمارا شہبازگل کو گرفتار کرنےکا کوئی ارادہ نہیں تھا، جو بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر