شہباز گل کی گرفتاری الیکشن چوری کرنےکی کوشش ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شہبازگل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ شہباز گل کی گرفتاری خوف وہراس پھیلانے اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔عمران خان کا کہنا ہےکہ امپورٹڈ حکومت کےسرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیے جو وہ قوم کوپہنچا رہےہیں۔شہباز گل کو گرفتار کر لیا، وزیر داخلہ پنجابخیال رہےکہ وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ مظفر گڑھ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز گل کو نقض امن کے خدشےکے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب شہباز گل نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جاسکتے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر