شیخ رشید نے جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو کی تصدیق کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو کی تصدیق کردی۔جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ جلیل شرقپوری کو رقم کی ادائیگی سے متعلق لیک آڈیو میں آواز میری ہی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ آواز میری ہے لیکن وہ یہ بات مذاق میں کر رہے تھے، پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔آڈیو میں شیخ رشید، چوہدری گل زمان نامی شخص سے بات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پھر کل شرقپوری کو آپ نے پیمنٹ دے دی ہے۔اس پر گل زمان نامی شخص نے کہا کہ “یہ ٹیلیفون ہے خدا کے بندے، صورتحال دیکھنا بیڑا پار ہوگا، انشااللہ۔”شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہونا ہے۔اس پر گل زمان نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا، اللّٰہ پردہ رکھنے والا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے، جس پر گل زمان نے جواب دیا کہ ابھی نکلتے ہیں پھر آپ کو خبریں دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر