مشرق وسطیٰ میں چین، روس یا ایران کیلیے خلاء نہیں چھوڑیں گے، امریکا

جدہ (نیشنل ٹائمز): صدر جو بائیڈن نے عرب ممالک کے سربراہان سے خطاب میں کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں دوسری عالمی طاقتوں کو اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع نہیں دے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے جدہ میں عرب ممالک کے سربراہان کے ’’سیکیورٹی اینڈ ڈیلوپمنٹ سمٹ‘‘ سے خطاب میں کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔ چین، روس یا ایران کے لیے مشرق وسطیٰ میں خلا نہیں چھوڑیں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ صرف اُن ممالک کا ماتقبل روشن ہے جو اپنی آبادی کی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں اور جہاں شہری کسی خوف کے بغیر اپنے سربراہان سے سوال اور ان کی پالیسیوں پر تنقید کر سکتے ہیں۔اجلاس سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضطوطی سے مشترکہ مفادات کے حصول میں مدد ملے گی اور خطے میں سلامتی و ترقی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔اجلاس سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے بھی خطاب کیا اور خطے میں استحکام اور پائیدار امن و امان کے لیے فلسطین سمیت تمام مسائل کے حل پر زور دیا۔اجلاس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد سے بھی ملاقات کی تھی اور مشرق وسطیٰ میں تحفظ، استحکام اور امن و امان سے متعلق معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی تھی۔قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات میں اسرائیل سے تعلقات سمیت خطے کو درپیش مسائل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔امریکی صدر جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا 4 روزہ دورہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں ان کا پہلا پڑاؤ اسرائیل تھا جس کے بعد وہ فلسطین گئے اور پھر سعودی عرب پہنچے اور عرب سربراہان کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر