عمران خان کا اپنے دور میں اسٹیبلشمنٹ سے مسلسل بیساکھیاں مانگنے کا اعتراف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے پونے 4 سالہ دور میں اسٹیبلشمنٹ سے مسلسل بیساکھیاں مانگنے کا اعتراف کر لیا۔اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اتحادی بار بار بلیک میل کرتے تو ایجنسیوں سے بار بار کہتا تھا کہ ان لوگوں کو اسمبلی میں لے کر آؤ تاکہ یہ ہمارے حق میں ووٹ ڈال سکیں، آئندہ اگر ایسی کمزور حکومت ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔ دوسری جانب عمران خان پنجاب میں مسلم لیگ ق اور چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ اتحادی حکومت ہی بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور پرویز الٰہی کو ہی وزیراعلیٰ بھی نامزد کر رکھا ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام اور فوج میں فاصلے بڑھتے رہے تو سب کا نقصان ہوگا، میں کبھی فوج کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتا، طاقتور فوج اس ملک کی ضرورت ہے، ہم کمزور فوج کے متحمل نہیں ہو سکتے، فوج ہمارا اثاثہ ہے۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنرل اور لیڈر کے لیے یو ٹرن بہت ضروری ہوتا ہے، غلطیاں ہو سکتی ہیں، آپ کو پتا ہے کہ غلطی ہو گئی ہے تو واپس ہو جائیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر