سری لنکا: نئے صدر کے انتخاب کیلئے قانون سازوں کی ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سری لنکا کے قانون سازوں نے آج ملک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے ملاقات کی۔ملک میں جاری شدید احتجاج کے بعد صدر راجا پاکسے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔راجا پاکسے کی مدت صدارت 2024 میں ختم ہونا تھی لیکن اب ان کی جگہ صدر کے فرائض کوئی اور شخصیت سر انجام دے گی۔پارلیمنٹ اسپیکر مہندا یاپا نے وعدہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر شفاف سیاسی عمل کے ذریعے نئے رہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کے سیکرٹری جنرل دھمیکا دسانائیکے نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب کے لیے منگل کو نامزدگیاں پیش کی جائیں گی اور اگر ایک سے زیادہ صدارتی امیدوار ہوئے تو ووٹنگ بدھ کو ہوگی۔نئے صدر نیا وزیراعظم منتخب کرسکتے ہیں جنہیں بعد میں پارلیمنٹ سے توثیق کروانا ہوگی۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر