شبلی اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی: فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شبلی فراز اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پی پی 167 کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی سے استعفی آنا شروع ہوگئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مجموعی طور پر ووٹنگ شرح بہتر ہے، امید ہے ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اِکا دُکا واقعات ہوتے رہتے ہیں، سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، ہم پُرامن لوگ ہیں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے، چھوٹے موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے، جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور فرض ادا کریں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر