ن لیگ کے 2 سے 3 مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفی دے دیا ہے جبکہ ن لیگ کے دو سے تین مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں، اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہوگا پنجاب اس کا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے، دو سے تین پولنگ اسٹیشنوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا، ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں، اس وقت پولنگ پُرامن طور پر جاری پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال ہوئے، میں کسی پر بلاوجہ الزام نہیں لگاؤں گا، ضلعی انتظامیہ غیرجانب دار ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کون جیت رہا ہے اس وقت یہ بات کہنا قبل از وقت ہے، پنجاب کی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر