امریکی صدر کا سعودی عرب کا تاریخی دورہ، دونوں ملکوں کا تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اتفاق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر کے سعودی عرب کے تاریخی دورے پر دونوں ملکوں نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سیاحتی اور تجارتی ویزوں میں 10 سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کیا صدر بائیڈن کے دورے سے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات بحال ہوجائیں گے؟امریکا سعودی عرب کو دفاعی فوجی ساز و سامان مہیا کرے گا، ایران کو ایٹمی صلاحیت کے حصول سے روکنے کے لیے دونوں ملکوں نے مل کر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان خطے کی سلامتی، خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔سعودی عرب اور امریکا کے سربراہان نے توانائی، سیکیورٹی، ماحولیاتی تبدیلی، انسانی بحران، عالمی تنازعات طے کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔صدر جو بائیڈن آج چھ ملکی خلیج تعاون تنظیم کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر