جو بائیڈن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔امریکی صدر جو بائیڈن اور فلسطینی صدر نے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کی۔امریکی صدر نے کہا کہ دو ریاستی حل کے ہدف کے امریکی عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ دونوں فریقین (فلسطین اور اسرائیل) کو ایک ساتھ لانے کی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔بائیڈن نے شیریں ابو عاقلہ کے اہلخانہ کی ملاقات کی درخواست مسترد کردیس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے، پی ایل او کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے اور واشنگٹن میں فلسطینی دفتر کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی اقدامات کے منتظر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے امریکی حمایت چاہتے ہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ دو ریاستی حل کا موجودہ موقع زیادہ دیر تک باقی نہیں رہ سکتا۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے مکمل احتساب پر اصرار جاری رکھیں گے، اب فلسطینی اداروں کو مضبوط کرنے کا وقت ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر