ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ کی موت کیسے واقع ہوئی؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 سال کی عمر میں چل بسیں جس کی اطلاع ٹرمپ نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ گزشتہ روز نیویارک میں اپنے اپارٹمنٹ میں چل بسیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز امریکی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ایمرجنسی سروس حکام کو ایوانا ٹرمپ کے دل کے دورے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن جب ٹیم اُن کے اپارٹمنٹ پہنچی تو اُن کی موت واقع ہو چکی تھی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایوانا ٹرمپ کا نیویارک شہر میں اپنے گھر میں انتقال ہوگیا ہے، مجھے ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے جو ایوانا سے محبت کرتے تھے، جن میں بہت سے لوگ شامل ہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ وہ ایک شاندار، خوبصورت اور حیرت انگیز خاتون تھیں جنہوں نے ایک عظیم اور متاثر کُن زندگی گزاری۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایوانا کا فخر اور خوشی اُن کے 3 بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک تھے، وہ ان پر بہت فخر کرتی تھیں، جیسا کہ ہم سب کو ایوانا پر فخر ہے۔دوسری جانب خاندان کب جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوانا ٹرمپ کے پسماندگان میں ان کی والدہ، ان کے 3 بچے اور 10 پوتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ اور ایوانا نے 1977ء میں شادی کی تھی اور 1992ء میں ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر