سری لنکن صدر راجہ پاکسے کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سری لنکن صدر راجہ پاکسے کا استعفیٰ منظورسری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران جاری ہے، سری لنکا کے اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ نے صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کا استعفیٰ منظور کر لیا۔اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کا عمل 7 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کا استعفیٰ گزشتہ شام اسپیکر کو موصول ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کے دوران سری لنکا کے صدر ملک سے فرار ہو کر پہلے مالدیپ پھر سنگا پور چلے گئے تھے۔سری لنکن صدر گوٹابایا راجہ پاکسے نے سنگا پور سے بذریعہ ای میل اپنا استعفیٰ اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ کو بھیجا تھا۔



  تازہ ترین   
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر