چند بادام روز کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ہزاروں برسوں سے دنیا بھر میں لوگ بادام کھا رہے ہیں۔بے وقت بھوک لگنے پر چکنائی، چربی والی اشیا یا کچھ میٹھا کھانے سے بہتر ہے چند بادام کھالیں۔باداموں میں ایسے متعدد غذائی اجزا موجود ہیں جو جسم کے لیے مفید ہوتے ہیں۔اگر آپ اپنے دل یا ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں تو روزانہ چند بادام کھانا عادت بنالیں۔باداموں کے صحت کے لیے چند بڑے فائدے درج ذیل ہیں۔کولیسٹرول کی سطح میں کمیبادام کھانے کی عادت جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح میں کمی لاتی ہے اور صحت کے لیے مفید کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کی سطح بڑھاتی ہے۔بادام ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں جس سے بھی امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔صحت مند جسمانی وزن برقرار رکھنا ممکناگرچہ باداموں میں کیلوریز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے مگر اس گری کو کھانا جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔بس آپ کو باداموں کی تعداد کا خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔بادام میں موجود پروٹین اور فائبر جیسے اجزا پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتے ہیں جس سے زیادہ کھانا کھانے کا امکان کم ہوتا ہے اور جسمانی وزن میں اضافے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔بلڈ پریشر کم کرےہائی بلڈ پریشر ایسا مرض ہے جس کو نظرانداز کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔بادام کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی آتی ہے جس سے بھی امراض قلب سے مزید تحفظ ملتا ہے۔اہم وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپوربادام میں جسم کے لیے ضروری اہم غذائی اجزا جیسے میگنیشم، وٹامن ای اور غذائی فائبر موجود ہوتے ہیں، یہ اجزا صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔مضبوط ہڈیاںباداموں میں کیلشیئم اور فاسفورس جیسے اجزا بھی ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور فریکچر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا آسانکھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے مگر بادام اس کی روک تھام کرتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفیدحالیہ تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ بادام غذائی نالی کی صحت کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، نظام ہاضمہ صحت مند ہو تو مدافعتی نظام بھی بہتر کام کرتا ہے اور جسم مضبوط ہوتا ہے۔غذائی اجزا28 گرام باداموں میں 152 کیلوریز، 6 گرام پروٹین، 13 گرام چکنائی، 6 گرام کاربوہائیڈریٹس، 3 گرام غذائی فائبر، ایک گرام قدرتی شکر جیسے اجزا ہوتے ہیں جبکہ یہ گری وٹامن ای، وٹامن بی 2، میگنیشم اور مینگنیز جیسے منرلز کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔کتنے بادام کھانا بہتر ہوتا ہے؟ویسے تو اس کی بہت زیادہ مقدار کھانا بہت آسان ہوتا ہے مگر چوتھائی کپ یا 23 یا اس سے کم بادام کھانا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، کیونکہ زیادہ مقدار کھانے سے جسمانی وزن میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔یہ خیال رہے کہ 23 بادام زیادہ سے زیادہ حد ہے اس سے کم کھائیں تو زیادہ بہتر ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر