دو ریاستی حل اسرائیل فلسطین تنازع کا بہترین حل ہے، امریکی صدر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل اسرائیل فلسطین تنازع کا بہترین حل ہے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام جاری رکھیں گے۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپڈ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا بہترین راستہ سفارت کاری ہے، تاہم جوہری مذاکرات پر ایران کے رد عمل کا ہمیشہ کے لیے انتظار نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا خطے میں انضمام اہم مقصد ہے، ہمارا سعودی عرب کا دورہ مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ دوبارہ ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے۔اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کو روکنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسے معلوم ہو کہ آزاد دنیا طاقت کا استعمال کرے گی۔اسرائیل نے عرب ممالک سے امن کے لیے ہاتھ بڑھایا ہوا ہے، ایران کا سامنا کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے لیے ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر