بھارت سلامتی کونسل کی مستقل نشست چاہتاہے، یہ ہم نہیں ہونے دیں گے: پاکستانی مندوب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ (یو این) میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی مستقل نشست چاہتا ہے لیکن یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کے معاملے پربحث اگلے سال تک ملتوی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ ایسے تو اور ملک بھی یو این کے مستقل رکن بننا چاہتے ہیں، سب ملکوں کو تو سلامتی کونسل کی مستقل نشست نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ مخصوص وقت کیلئے سب ممالک سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پرآئیں، بھارت بھی آئے، پاکستان بھی آئے اور اپنی اپنی باری پر سب آئیں۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں بھارت مستقل نشست چاہتا ہے، یہ ہم نہیں ہونے دیں گے، اس معاملےمیں اٹلی سمیت ہمارے ساتھ بہت سے ممالک کی حمایت شامل ہے اور یہ ہماری سفارتکاری اور مستقل محنت کا نتیجہ ہے۔پاکستان کی بڑی کامیابی، سلامتی کونسل میں مستقل نشست کیلئے بھارت کی کوشش پھر ناکامانہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ بین الحکومتی بات چیت کاعمل درست ہے، سلامتی کونسل ریفارم کے مختلف ایشوز اور توسیع پربات کرنی ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں توسیع کہاں سےہوگی، کس ریجن کوکتنی نشستیں ملنی چاہئیں، توسیع کا ویٹو پاورز سے کیا تعلق ہوگا، سلامتی کونسل کا جنرل اسمبلی سے تعلق کیا ہوگا؟ ان نکات پربحث کرکے ہمیں طے کرنا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا کہنا تھا کہ ان تمام باتوں کے بعد ہی سلامتی کونسل ریفارم کا کوئی مسودہ تیار ہوگا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر