بھارت میں کورونا سے 38 اموات، 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 5 فیصد سے زائد رہی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ روز سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ وائرس سے کورونا سے مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد بھارت میں کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کے علاوہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر