بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر نکلنے کیلئے کیا کررہے ہیں؟َ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا، یوکرین جنگ اور دیگر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 20 ارب ڈالرز اپنے فلاحی ادارے کو عطیہ کردیے ہیں۔اس بات کا اعلان بل گیٹس نے اپنے ایک بلاگ میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی صحت، صنفی مساوات اور تعلیم سمیت دیگر مسائل کے لیے ہر سال خرچ کی جانے والی رقم میں 50 فیصد اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اب یہ ادارہ 2026 تک ہر سال 6 ارب کی بجائے 9 ارب ڈالرز مختلف فلاحی کاموں کے لیے خرچ کرے گا۔بل گیٹس اور ملینڈا فرنچ گیٹس کی طلاق ہوچکی ہے مگر وہ فلاحی ادارے کے لیے 2 سال تک مل کر کام کریں گے، جس کے بعد ملینڈا فرنچ گیٹس کے پاس مستعفی ہونے کا آپشن ہوگا۔لگ بھگ 114 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ بل گیٹس اس وقت دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں مگر وہ اب اس فہرست سے نکلنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے بلاگ میں بتایا کہ ‘میں نیچے آؤں گا اور بتدریج دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر نکل جاؤں گا’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘اپنے وسائل معاشرے تک اس طرح پہنچانا میرا فرض ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے، مجھے توقع ہے کہ دیگر امیر افراد بھی اس تحریک کا حصہ بنیں گے’۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر