سری لنکا میں معاشی بحران، حکومت کیخلاف احتجاج

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر عوام کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، پارلیمنٹ کے قریب پولیس مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 45 افراد زخمی ہوگئے۔کولمبو میں گزشتہ رات سے نافذ کرفیو آج صبح اٹھا لیا گیا، سری لنکا کے صدر راجا پاکسے کا استعفی اب تک اسپیکر کو موصول نہیں ہوا۔صدر راجا پاکسے نے اسپیکر کو بارہا یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کل استعفیٰ دے دیں گے، وہ استعفی دیئے بغیر گزشتہ روز ایئر فورس کے طیارے سے مالدیپ فرار ہوگئے تھے۔مالدیپ کےمیڈیا کا کہنا ہے کہ راجا پاکسے مالدیپ سے پرائیوٹ طیارے میں سنگاپور جائیں گے تاہم ان کی حتمی منزل واضح نہیں ہے۔سری لنکن پارلیمنٹ کے آئندہ ہفتے تک صدر کے نام کا اعلان متوقع ہے، وزیراعظم وکرما سنگھے سری لنکا کے قائم مقام صدر مقرر کردیئےگئے ہیں۔سری لنکا کے آرمی چیف نے عوام سے پُرسکون رہنے کی اپیل اور آئین کے احترام کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر