بائیڈن کی آج اسرائیلی حکام سے ملاقات ہوگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی صدر جوبائیڈن آج اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات میں اہم اور اولین ترجیح ایران کا مسئلہ ہوگی، جبکہ ایران کیخلاف دونوں ممالک کے مشترکہ موقف کے اعلان کی بھی توقع ہے۔امریکی صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم لاپیڈ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے مشترکہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔یہ معاہدہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان طویل مدتی سیکیورٹی تعلقات کو بڑھائے گا۔اسرائیل پہنچنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو مزید فروغ دے گا،اسرائیل سے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن کل مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر