انسانی دل کا تفصیلی خلوی نقشہ تیار، امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی

ہارورڈ(نیشنل ٹائمز): متعدد جامعات اور اداروں کے ماہرین نے مل کر انسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ بنایا ہے جس میں خلوی اور سالماتی سطح پردل کو دیکھا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ خلیات کے ایک مرکزے کو بھی زوم کرکے دیکھنا ممکن ہے، اس سے دل کے امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی۔سائنسی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، ہارورڈ ، بائرکمپنی اور دیگر ہسپتالوں کے ماہرین نے ’انسانی قلب کے ہر خلیے کے مرکزے کا ایک تفصیلی نقشہ‘ بنایا ہے۔اس سے ہارٹ فیل کے عمل کو سالماتی (مالیکیولر) سطح پرنوٹ کیا جاسکتا ہے۔ یوں دل کی انتہائی باریک تفصیلات کو جان کر پورے قلب کا علاج کرنے میں مدد ملے گی۔تحقیق کے روحِ رواں ناتھن ٹکر کہتے ہیں کہ دل محض کوئی گوشت کا ٹکڑا نہیں بلکہ کئی اقسام کے خلیات کا ایک پیچیدہ مجموعہ ہے، یہ سب ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو دل ایک بہترین پمپ بن کرخون آگے پہنچاتا ہے، اس تحقیق میں ہارٹ فیل اور امراضِ قلب میں کی دیگر وجوہ کو بنیادی خلوی سطح تک دیکھنا ممکن ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر