احسن اقبال کیساتھ بد تمیزی پر حنا پرویز بٹ کا ردِ عمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں ایک فیملی کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی پر رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔حنا پرویز بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’یوتھیوں کی ذرا تربیت چیک کریں، اپنے سے عمر سے بڑے شخص کے ساتھ کیسے پیش آ رہے ہیں، اس رویئے پر لوگ ان یوتھیوں کو سراہیں گے نہیں‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احسن اقبال کے ساتھ ایک نجی ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔جس پر احسن اقبال کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’آج بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک فیملی سے مڈ بھیڑ ہوئی، یہ فیملی بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر اُنہوں نے مکالمہ کرنے کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی‘۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئے تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دیے ’گوگی پیرنی کا حساب دو‘۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر