ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)دُنیا کے امیر ترین شخص، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے 44 بلین ڈالر کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر خریدنے کے لیے اپنی 44 بلین ڈالر کی پیشکش ترک کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔مسک نے یہ بھی دلیل دی کہ ٹوئٹر کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔رپوٹس کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ اب ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ انہیں معاہدے کو آگے بڑھانے پر مجبور کیا جا سکے۔ٹوئٹر اور مسک دونوں نے اپریل میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ اگر کوئی فریق معاہدے سے دستبردار ہونے کا انتخاب کرتا ہے تو انہیں 1 بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ مئی میں، ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ اس معاہدے کو اس وقت تک روک رہے ہیں جب تک کہ سوشل میڈیا کمپنی یہ ثابت نہ کر دے کہ اسپام بوٹس اس کے کل صارفین میں سے 5 فیصد سے بھی کم ہیں۔گزشتہ ماہ، ایلون مسک نے ٹوئٹر کو متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے تو وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم حاصل کرنے کے اپنے معاہدے سے الگ ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر