ہیروئن کیس میں اے این ایف کے کردار پر آرمی چیف سے شکایت کی ہے: راناثنااللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ وہ اپنے خلاف منشیات کے کیس میں اینٹی نارکوٹکس کے کردار پر آرمی چیف سے تحریری شکایت کرچکے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ مجھ پر 15کلو ہیروئن کا جعلی کیس ڈالنے میں عمران خان، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ 15 کلو ہیروئن کا تھیلا شہزاد اکبر کے پاس موجود تھا، انہوں نے اسلام آباد پولیس سے کہا کہ یہ تھیلا پارلیمنٹ لاجز میں رانا ثنا اللہ کے لاج میں رکھ دیا جائے، اسلام آباد پولیس نے انکار کیا تو اے این ایف کے میجر جنرل عارف ملک اس سازباز میں ملوث ہوئے اور بدلے میں فوائد حاصل کیے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کابینہ میں فواد چوہدری کے علاوہ طارق بشیر چیمہ اور اعجاز شاہ نے بھی مقدمے کو جعلی قرار دیا۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ وہ اس کیس میں اے این ایف کے کردار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تحریری شکایت بھی کرچکے ہیں اور ان سے ملاقات میں بھی شکوہ کرچکے ہیں، ان کی شکایت وصول کی گئی ہے مگر مجھے بتایا گیا ہے کہ آرمی کا تحقیقات کا اپنا طریقۂ کار ہوتا ہے ۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر