سرطان کی روایتی دوا، مسکیولر ڈسٹرافی میں مفید ثابت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برٹش کولمبیا، کینیڈا: سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر دریافت کیا ہے کہ کینسر میں عام دی جانے والی ایک دوا مسکیولر ڈسٹرافی میں مفید ثابت ہوتی ہے جو اب تک ایک لاعلاج جینیاتی مرض ہے۔یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ سی ایس ایف ون آر انہبیٹرز گروپ کی ایک دوا سرطان میں عام کھائی جاتی ہے لیکن یہی دوا مریض کو وھیل چیئر تک محدود کردینے والی ڈوشین مسکیولر ڈسٹرافی (ڈی ایم ڈی) کے حملے کی رفتار سست کرسکتی ہے۔ڈوشین مسکیولر ڈسٹرافی ایک جینیاتی مرض ہے جس میں اعصاب اور پٹھے تیزی سے کمزور ہوتے جاتے ہیں۔ لیکن کینسر کی دوا سے پٹھوں کے ریشے مزید بہتر ہوتے جاتے ہیں اور مرض کی شدت کم ہوجاتی ہے۔ ویسے مسکیولر ڈسٹرافی کی کئی اقسام ہیں لیکن ڈی ایم ڈی ایکس کروموسوم میں جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے اور ایک اہم پروٹین ڈسٹروفین کی پیداوار رک جاتی ہے۔ رفتہ رفتہ مریض کے پٹھے کمزور ہوتے جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوجاتا ہے اور زندگی کا دورانیہ بھی کم ہوجاتا ہے۔سی ایف ایس ون آر انہبیٹر قسم کی دوا اگرچہ کینسر خلیات کی افزائش روکتی ہے لیکن اس کا ایک اور کردارسامنے آیا کہ یہ مرکزی اعصابی نظام میں مائیکروگلیا ختم کرتی ہے لیکن معلوم ہوا کہ یہ پٹھوں کو بھی تقویت دیتی ہے۔ چوہوں پر مزید تحقیق سے اس کی تصدیق ہوگئی اور چند ماہ کی دوا سے چوہوں میں مسکیولر ڈسٹرافی کی شرح بہت حد تک سست ہوگئی۔تاہم انسانی آزمائش کے مراحل ابھی دور ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر