والدین مزید کورٹ کچہری کے چکر میں پھنساکر ذلیل کرنا بند کریں: دعا زہرا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)دعا زہرا اور ظہیر نے ایک بار پھر والدین سے صلح کی اپیل کردی۔شوہر ظہیر کے ہمراہ نجی ڈیجیٹل ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں دعا نے والدین سے درخواست کی کہ’ اب بس کریں مجھے مزید ذلیل کرنا بند کریں، مزید کورٹ کچہری کے چکروں میں نہ پھنسائیں ، مجھے پتا ہے کہ میں لاہور سے کراچی پولیس موبائل میں پورا پورا دن کیسے سفر کرتی ہوں ‘۔دعا کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہوں : ظہیردعا نے کہا کہ ’اگر والدین یہ سب کرکے مجھے مارنا چاہتے ہیں تو مجھے بتادیں میں پہلے ہی مرجاؤں گی، کراچی میں میری جان کو خطرہ ہے میں کسی صورت کراچی نہیں جاؤں گی‘۔انہوں نے کہا کہ ’میرے والدین پہلے دن سے جھوٹ بول رہے ہیں انہیں پتا ہے میں کہاں کیوں اور کس کی وجہ سے گئی تھی؟ میرے والدین نے بھاگنے سے قبل میری اور ظہیر کی چیٹ پڑھ لی تھی جس کے بعد انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ میری گردن پر زخم بن گئے تھے، عام روٹین میں بھی والدین میری بہنوں کے کہنے پر بھی مجھے مارتے پیٹتے تھے، والدین سے یہی کہوں گی کہ سہولتیں ہی سب کچھ نہیں ہوتی والدین کو بچوں کا دوست بھی ہونا چاہیے‘۔3 ، 3 دن ظہیر کے ساتھ بھوکی رہی:دعا کی گفتگو دعا کا کہنا تھا کہ ’میں جانتی ہوں لاہور آکر کیسے وقت گزارا، 3 ، 3 دن ظہیر کے ساتھ بھوکی رہی، پولیس سے بچنے کے لیے پارکوں میں اور سڑکوں پر بھی رہے لیکن اب اللہ کا شکر ہے حالات بہتر ہیں‘۔دعا سسرال میں ٹوٹی چارپائی پر بیٹھی والد کی تصاویر دیکھ رہی تھی: یوٹیوبر کا انکشافدعا نے دوران گفتگو یوٹیوبر کے گھر میں گھس آنے سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ ’ہم اس روز گھر میں بیٹھے پیکنگ کررہے تھے جب یوٹیوبر عظمیٰ چند خواتین کے ہمراہ گھر میں گھس آئیں اور مجھے کھینچنا شروع کردیا‘۔والد کی تصویر دیکھنے سے متعلق دعا نے کہا کہ ’یوٹیوبر جھوٹ بول رہی ہیں اس روز میں گانے سن رہی تھی جب انہوں نے ہمارے گھر پر غیر قانونی طریقے سے دھاوا بولا اور مجھے کھینچا جس پر میری جیٹھانی میرے آگے آگئی‘۔آج بھی میں دعا کے والدین کی عزت کرتا ہوں : ظہیر دوسری جانب ظہیر نے صحافی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’میں نے کورٹ میرج سے قبل بھی 3 مرتبہ دعا سے کہا تھا کہ ہم سب کی رضامندی سے شادی کریں گے لیکن آج بھی میں دعا کے والدین کی عزت کرتا ہوں اور کئی بار ان سے رابطے کی کوشش بھی کی لیکن ان کی طرف سے ہمیشہ منفی ردعمل کا ا ظہارکیا گیا‘۔ظہیر کا کہنا تھا کہ ’میں سائیڈ بزنس کے طور پر کام کرتاہوں، کبھی 50 تو کبھی 60 ہزار بھی ماہانہ کمالیتا ہوں، جب سے دعا آئی ہے اسے کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دی‘۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر