برطانوی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل رشی سونک کون ہیں؟

42 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سالہ رشی سونک برطانیہ کے اگلے وزیرِ اعظم کے طور پر بورس جانسن کی جگہ لینے کے لیے پسندیدہ امیدواروں میں سے ایک ہیں۔رشی سونک کون ہیں؟رشی سونک بھارتی نژاد برطانوی رہنما ہیں اور اگر وہ برطانیہ کے نئے وزیرِ اعظم بن جاتے ہیں تو وہ بھارتی نژاد برطانیہ کے پہلے وزیرِ اعظم ہوں گے۔رشی سونک برطانیہ میں پیدا ہوئے اور اُنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ اور معاشیات میں ڈگری حاصل کی۔اُن کے والدین بھارتی نژاد ہیں جنہوں نے 1960ء کی دہائی میں برطانیہ ہجرت کی، اُن کی والدہ ایک فارماسسٹ اور والد نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے جنرل پریکٹیشنر (GP) تھے۔رشی سونک کی شادی بھارتی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی کی بیٹی سے ہوئی، اس جوڑے کی 2 بیٹیاں کرشنا اور انوشکا ہیں۔رشی سونک پہلی بار 2015ء میں ایم پی بنے تھے، وہ رچمنڈ، یارکشائر سے منتخب ہوئے تھے۔سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی صفوں میں تیزی سے اضافہ کیا اور ’بریگزٹ‘ کے مطالبات کی حمایت کی، وہ بورس جانسن کی ’EU چھوڑو‘ مہم کے دوران ان کے حامیوں میں سے ایک تھے۔رشی سونک نے فروری 2020ء میں اس وقت تاریخ رقم کی جب انہیں برطانوی کابینہ میں وزیرِ خزانہ تعینات کیا گیا۔اُنہوں نے وبائی امراض کے دوران کاروبار اور ملازمین کی مدد کے لیے اپنے معاشی پیکیج کے لیے مقبولیت حاصل کی۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا مستعفی ہونے کا اعلاناس پیکیج میں ملازمتوں کو برقرار رکھنے کا پروگرام شامل تھا، جس نے مبینہ طور پر برطانیہ میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری کو روکا تھا۔سونک اپنی دولت مند بیوی کے غیر مقیم ٹیکس کی حیثیت پر تنقید کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر