امریکی صدر آئندہ ہفتے سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز): امریکی صدر جوبائیڈن سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر جوبائیڈن آئندہ دنوں میں دورہ جدہ کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں ایرانی خطرات کے پیش نظر ائیرڈیفنس سسٹم سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ امریکی صدر سعودی فرماں روا اور ان کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کریں گے جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن آئندہ ہفتے اپنے پہلے دورہ مشرق وسطیٰ پر روانہ ہوں گے جس کے بعد وہ 15 اور 16 جولائی کو شاہ سلمان کی دعوت پر جی سی سی سمٹ میں شرکت کریں گے جب کہ اس سمٹ میں عراق، مصر اور اردن بھی شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ امریکی صدر دورہ سعودی عرب سے پہلے اسرائیل اور مغربی کنارے پر بھی قیام کریں گے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر