دی گاڈ فادر اسٹار جیمز کین 82 سال کی عمر میں چل بسے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):مشہور ہالی ووڈ فلم’دی گاڈ فادر‘ میں سونی کورلیون کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار جیمز کین 82 سال کی عمر میں چل بسے۔جیمز کین کے انتقال کی خبر ان کے اہلِ خانہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔اہلِ خانہ نے ٹوئٹ میں اداکار کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم آپ کو انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ جمی کا 6 جولائی کو انتقال ہو گیا ہے‘۔اس افسوس ناک خبر پر اہلِ خانہ نے اداکار کے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات کو سراہا لیکن ساتھ ہی یہ اپیل بھی کی ہے کہ مداح اہلِ خانہ کی پرائیویسی کا خیال بھی رکھیں۔جیمز کین نے 1970ء اور 80ء کی دہائی کے آغاز میں ہالی ووڈ سے دوری اختیار کر لی تھی، اداکار کے اس فیصلے سے ان کے مداحوں کو کافی مایوسی بھی ہوئی تھی۔اچانک فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے اور عوام کی نظر سے بالکل اوجھل ہونے کے وجہ اداکار نے اپنی زندگی میں آنے والے مشکل وقت کو قرار دیا تھا۔جیمز کین کو 80ء کی دہائی میں اداکاری چھوڑنے سے قبل فلم ’میزری‘، ’دی یارڈز‘ اور ’ایلف‘ جیسی فلموں سے خوب پذیرائی ملی۔معروف اداکار بو ہاپکنز 80 سال کی عُمر میں چل بسےجیمز کین فلم ’دی گاڈ فادر‘ میں بطور سونی کورلیون شاندار اداکاری کرنے پر آسکر ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔انہوں نے فلم ’برائن سونگ‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس پر ایمی ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کی تھی۔اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر