مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کا چھٹا یوم شہادت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکنے والے نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کا چھٹا یوم شہادت خود داریت کے لیے مزاحمت کے عہد کے طور پر منایا جا رہا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے حریت کمانڈر برہان وانی کی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ 15 سال کی عمر میں بھارتی فوج کے خلاف آواز اُٹھانے والے برہان وانی ایک ہونہار طالب علم تھے اور انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان ڈالی تھی۔کشمیری نوجوانوں کے نزدیک برہان وانی ایک دلیر حریت پسند اور ہیرو تھے، برہان وانی کو کشمیر کی آزادی کی نئی تحریک کا ‘پوسٹر بوائے’ بھی کہا جاتا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی کی جرات و بہادری کو کشمیری عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے، کشمیر کی تاریخ میں برہان وانی کو جرات اور مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 22 سالہ برہان وانی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں 8 جولائی 2016 کو شہید کر دیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر