رانا ثنااللہ کیخلاف کیس غلط تھا، یہ پی ٹی آئی نے نہیں بنایا: فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ہیروئن برآمدگی کا کیس غلط تھا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ہیروئن برآمدگی کا کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس بنانے کے لیے بنی گالہ سے ہیروئن جانے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کا تو اس کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔پروگرام کے میزبان کی جانب سے فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ اگر تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس نہیں بنایا تو پھر کس نے بنایا ہے؟ جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا یہ رانا ثنا اللہ سے پوچھیں، وہ کھلی باتیں اسمبلی میں کرتے رہے ہیں۔میزبان کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ آپ کو آفریدی صاحب (شہریار آفریدی) سابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات، یاد نہیں آئے جنہوں نے پریس کانفرنس اور قومی اسمبلی میں بھی حلف اٹھایا، جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ شہریارآفریدی نے غلط کیا تھا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا جب یہ کیس اس وقت کابینہ میں آیا تو میں نے تو اس وقت بھی متعلقہ لوگوں سے یہی کہا تھا کہ یہ کیس غلط ہے جس پر وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا جب میں نے متعلقہ حکام سے رانا ثنا اللہ کیس سے متعلق سوالات کیے تو اسی وقت اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ کیس فضول ہے، ایسا کیس کبھی بھی نہیں بننا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا میرے پاس ثبوت ہیں کہ میرے خلاف کیس کے لیے ہیروئن عمران خان اور شہزاد اکبر نے فراہم کی، جب اسلام آباد پولیس نے میرے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کیا تو ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر