خالد مقبول نے فاروق ستار کے تحفظات دور کردیے، معاملات طے پاگئے

کراچی (نیشنل ٹائمز):: ایم کیو ایم بحالی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردیے ہیں جب کہ تنظیمی عہدےداروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا بھی طے پاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گاجب کہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق عیدکے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے جس میں فاروق ستار اپنی ایم کیو ایم میں واپسی کا اعلان کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ فاروق ستار کی جانب سے این اے 245 سےدستبرداری اوربلدیاتی امیدواروں کے حوالے سےاعلان متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر