امیتابھ بچن کا اجے دیوگن سے انوکھا شکوہ

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن نے معروف اداکار اجے دیوگن کی انسٹاگرام پوسٹ پر دلچسپ شکوہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے بلاک بسٹر فلم ’’بول بچن‘‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر فلم سیٹ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں اداکار کو بندوق تانے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نامور ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے کیمرہ تھام رکھا ہے اور دونوں شخصیات شوٹنگ میں مصروف ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تصویر بول بچن فلم کے ایک سین کا حصہ ہے۔ اجے نے کیپش میں لکھا کہ دو بول بچن ایک دوسرے کو شوٹ کررہے ہیں۔انسٹاگرام پوسٹ کے کومنٹ میں امیتابھ بچن نے دلچسپ شکوہ کیا اور لکھا کہ کہ ’’ارے یار شوٹنگ کرنے تیسرے کو بھی بلا لو نا‘‘۔ جس پر اجے نے فوراً جواب دیا کہ آپ کسی دعوت کے محتاج نہیں ہیں۔خیال رہے کہ سنہ 2012 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’’بول بچن‘‘ میں اجے دیوگن، امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر