بورس جانسن نے سینئر کیبنٹ ممبر کو عہدے سے برطرف کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں وزراء تیزی سے استعفے دے رہے ہیں ایسے میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے سینئر کیبنٹ ممبر مائیکل گوو کو عہدے سے برطرف کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مائیکل گوو نے برطانوی وزیرٍاعظم بورس جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے ناصرف اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کیا بلکہ مائیکل گوو کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔مائیکل گوو لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اور کمیونیٹیز کی وزارت کے انچارج تھے۔بورس جانسن کی جانب سے مائیکل گوو کی برطرفی کے بعد ایجوکیشن منسٹر ایڈورڈ ایگر اور ایک اور سینئیر وزیر ویلز سائمن ہارٹ اپنے عہدے سے خود مستعفی ہوگئے ہیں۔ایڈورڈ ایگر نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ملک کی سمت درست کرنے کی ہماری مشترکہ خواہش کے لیے تبدیلی بہت ضروری ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اب ہمیں مستقبل کا تعین کرنا ہوگا‘۔دوسری جانب سائمن ہارٹ نے اپنا عہدہ چھوڑنے پر کہا ہے کہ ’میں نے اور ساتھیوں نے حکومت کی سمت درست کرنے کی بھرپور کوشش کی‘۔ان کا کہنا ہے کہ ’ایسی صورتِ حال میں استعفیٰ دینے کے علاوہ میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا‘۔اس کے علاوہ لندن سے ملنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 وزراء، پرائیویٹ پارلیمانی سیکریٹریز اور دیگر عہدے دار حکومت سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر