شہدائے اسلام آباد پولیس کی واجب الادا رقم ادا کرنے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دورانِ سروس وفات پانے والوں کی واجب الادا رقم ادا کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دورانِ سروس وفات پانے والوں کے 1 ارب 22 کروڑ روپے واجب الادا تھے۔ان کا کہنا ہے کہ ان بس سروسز سے اسلام آباد کی شہری اور دیہی آبادی کو فائدہ ہوگا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے بہت متاثر ہوئی ہے، اس لیے شہباز شریف نے عام آدمی کی بہتری کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 15.5 کلو میٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 8 مسافر اسٹیشنز جبکہ 20 کلو میٹر بلیو لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 13 مسافر اسٹیشنز ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر