اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، مرتضیٰ وہاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے۔سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلے بیان چلایا کہ حلیم عادل کو اغوا کر لیا گیا ہے، پھر پی ٹی آئی نے کہا کہ گرفتاری سے قبل اسپیکر سے اجازت نہیں لی گئی۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے لیے اسمبلی کا قانون ہے، رکن اسمبلی کی گرفتاری کے لیے اسپیکر کو صرف مطلع کرنا کافی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ رول 82 کہتا ہے اگر کسی رکن کے خلاف کارروائی عمل میں آتی ہے، آپ کو اسپیکر کو مطلع کرنا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اراکین کی گرفتاری کے اسپیکر کی باقاعدہ اجازت کی ضرورت نہیں، اینٹی کرپشن نے لاہور سے حلیم عادل کو قانون کے مطابق گرفتار کیا۔مرتضیٰ وہاب نے استفسار کیا کہ کیا آصف علی زرداری، فریال تالپور، رانا ثناء اللّٰہ اور شہباز شریف کی گرفتاری کے وقت اسپیکر سے اجازت لی گئی؟انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے مطابق ہر شخص برابر ہے، اپوزیشن لیڈر اور عام آدمی میں کوئی فرق نہیں ہے، حلیم عادل شیخ کا ریمانڈ کیا جائے گا اور عدالت فیصلہ کرے گی۔مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ اینٹی کرپشن سندھ زمینوں کے ہیر پھیر کی انکوائری کر رہا تھا، ایک کیس ملیر کی زمینوں پر حلیم عادل شیخ کے خلاف بھی تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے ملیر میں سرکاری زمینیں چھڑانے کے لیے کارروائی بھی ہوئی، جام شورو اور تھانہ بولا کی 63 ایکڑ زمین پر حلیم عادل قابض ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کروڑوں روپے مالیت کی 63 ایکڑ زمین لوگوں کو فروخت کی گئی، یہ زمین مارگیج بھی کرائی گئی اور عوام کو فروخت بھی کی گئی، جعلی سوسائٹیاں قائم کی جاتی ہیں، پھر فروخت کی جاتی ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر