مون سون میں جِلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی کی شدت سے راحت مل جاتی ہے لیکن یہ تبدیلی جِلد کو شدید متاثر کرسکتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس موسم میں آپ کی جِلد خاص توجہ مانگتی ہے، چند درج ذیل حفاظتی تدابیر کو اپنا کر جِلد کا بہتر خیال رکھا جاسکتا ہے۔ہیوی میک اپ سے گریز کریںبارش کے موسم میں بھاری میک اپ سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ اس موسم میں میک اپ جِلد کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، کیل مہاسے، الرجی وغیرہ کی شکایت پیش آسکتی ہے، اگر آپ ایکنی کی پریشانی سے دوچار ہیں تو ہیوی میک اپ اور لوشنز کے استعمال بند کر دیں، اس کے برعکس سن اسکرین، اے ایچ اے، بی ایچ اے کے امتزاج کو اپنا معمول بنائیں۔اس کے علاوہ سوتے وقت خیال رکھیں کہ آپ کی جلد صاف ہو، اس پر کسی قسم کے میک اپ مصنوعات کا استعمال نہ کیا جائے کیوں کہ اس کے باعث جِلد کے مَسام بند ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔حفظانِ صحت کا خیال رکھیںاس موسم میں زیادہ پسینہ اور نمی کا رہنا عام بات ہے جس کے باعث فنگل انفیکشن کی شکایت ہوسکتی ہے، اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ فنگل انفیکشن سے بچاؤ کی خاطر اور اچھے ذاتی حفظان صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے دن میں دو بار نہانا ضروری ہے۔مون سون میں جِلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟ن اسکرین کا استعمال کریںسن اسکرین کو اپنا معمول بنائیں، یہ جِلد کی بہتر دیکھ بھال میں معاون ثابت ہوتا ہے، سن اسکرین صرف دھوپ میں نکلتے وقت ہی نہیں بلکہ گھر کے اندر بھی استعمال کیا جانا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ بدلتے موسم کے دنوں میں بھی سن اسکرین کو اپنے معمول میں شامل کریں کیوں کہ الٹرا وائلٹ ریز ہر وقت ہمارے گرد و نواح میں موجود ہوتی ہیں اور یہ جلد کے لیے شدید نقصان کا سبب بنتی ہیں۔ون میں جِلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟موئسچرائزر کا استعمال کریںمون سون کے موسم میں ہیوی موئسچرائزر کو ترک کرکے ہلکے موئسچرائزر کا استعمال روٹین میں شامل کرنا چاہیے کیوں کہ موئسچرائزر جلد کو موسمیاتی تبدیلیوں اور اس سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔مون سون میں جِلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟پانی کا استعمال بڑھائیںموسم چاہے کوئی بھی ہو، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال اپنا معمول بنائیں، یہ ممکن ہے کہ مون سون کے موسم میں پیاس کی شدت کم محسوس ہو یا پھر بالکل ہی نہ ہو جس کے باعث آپ پانی کا استعمال کم کر دیں۔ایسا کرنے سے آپ پانی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں، مون سون کے موسم میں بھی 8- 10 گلاس پانی کے استعمال کو اپنا معمول بنائیں اس سے آپ کی جلد اندرونی طور پر ہائیڈریٹ رہے گی۔اس کے علاوہ پانی جسم سے زہریلے مادوں کو بھی خارج کرتا ہے اور آپ کی جلد کے مساموں کو صاف کرکے جلد کو چمک دار بناتا ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر