اوپیک کے سیکرٹری جنرل انتقال کرگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کے سیکرٹری جنرل محمد برکینڈو 63 سال کی عمر میں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔محمد برکینڈو نائیجیرین نیشنل پیٹرولیم کورپ کے سربراہ تھے اور ان کی کمپنی کی جانب سے محمد برکینڈو کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔این این پی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے محمد برکینڈو کے انتقال کی اطلاع دی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے آج محمد برکینڈو کو کھو دیا، ان کا دنیا سے جانا ان کے اہلخانہ، کمپنی اور عالمی انرجی کمیونٹی کا ایک بڑا نقصان ہے۔این این پی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ محمد برکینڈو نے چند گھنٹے پہلے نائیجیریا کے صدر سے ملاقات کی تھی اور ابوجا میں ہونے والی انرجی سمٹ سے خطاب بھی کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد برکینڈو نے 1980 میں نائیجیریا کی آئل انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے این این پی سی میں مختلف عہدوں پر کام کیا جب کہ اوپیک کے اکنامک کمیشن بورڈ میں نائیجیریا کی نمائندگی کی۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر