آئی جی سندھ کے احکامات کے باوجود مجرمانہ ریکارڈ والے پولیس افسران عہدوں پر براجمان

کراچی (نیشنل ٹائمز): انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کے محکمہ پولیس میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے اہلکار و افسران کوعہدوں سے ہٹانے کے حکم کے باوجود تمام اہلکار و افسران عہدوں پر براجمان ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے اہلکار و افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا ان افسران میں کچھ ایسے افسران بھی شامل ہیں جن کو سپریم کورٹ نے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔غلام نبی میمن کرمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کرنے والے سندھ پولیس کے پہلے سربراہ نہیں ہیں۔2017 اور 2018 میں بھی سپریم کورٹ کے حکم پر اس وقت کے آئی جی سندھ نے 130 پولیس افسران کو جبری برطرف کرنے کے علاوہ 19 اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے گئےتھے تاہم کرمنل ریکارڈ کے حامل ان افسران کی بڑی تعداد انکوائریز ختم کرانے کے بعد آج بھی مختلف عہدوں پر تعینات ہے۔سندھ پولیس کے سربراہ کے احکامات کے باوجود سیاسی بنیادوں پر آج بھی حیدرآباد کے 63 ، جامشورو کے 62، مٹیاری کے 67 اور ٹنڈوالہیار کے 22 پولیس افسران تاحال عہدوں پر تعینات ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ان افسران کے خلاف انکوائری جاری ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر