جان کو خطرہ ہے، عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے: وکیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا کیس، عمران خان کو ضمانت مل گئیعدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج کیے گئے تھے۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر