صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی

نیویارک (نیشنل ٹائمز): ماہرین نے نیوروسائنس کے اصولوں پر مبنی سر پر پہننے والی ایک مؤثر پٹی بنائی ہے جس کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے صرف 15 منٹ میں گہری نیند آجاتی ہے۔اس طرح یہ نیند لانے کے عام دورانیے کو نصف کر دیتی ہے۔ اس کی تیاری میں میٹ واکر کا مشورہ شامل ہے جو نیند لانے میں دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل ہیں۔ اب تک وہ اس پروجیکٹ سے وابستہ ہیں اور نیند پر کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔اس ایجاد کو سومنی کا نام دیا گیا ہے جو ایک طرح کا ہیڈ بینڈ ہے اور اس میں ہائیڈروجل رکھا جاتا ہے۔ اسے ایپ سے کنٹرول کرکے گہری نیند کی وادی میں پہنچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ میٹ واکر کی نیند پر کتاب بھی بالکل مفت میں دی جا رہی ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے وابستہ رابرٹ نائٹ بھی ہیں جو نیوروسائنس کے ماہر ہیں۔ سومنی کا استعمال بہت آسان ہے۔ اسے سر پر اس طرح پہنا جاتا ہے کہ الیکٹروڈ والا حصہ پیشانی پر آجاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس میں نصب سینسر دماغ کی ای ای جی کیفیت نوٹ کرکے تعین کرتے ہیں کہ کونسی لہریں زیادہ پیدا ہو رہی ہیں۔اس کے بعد برقی سرگرمی دماغ کو سکون دے کر آپ کو گہری نیند میں پہنچانے کی کوشش کرتی ہے اور 15 منٹ کے سیشن کے اندر اندر آپ گہری نیند میں چلے جاتے ہیں۔ سومنی کا بیرونی حصہ نرم ریشم میں لپیٹا گیا ہے اور اگر آپ چاہیں تو اس پٹی کو پہن کر آسانی سے سوسکتے ہیں۔اب تک سومنی کو بے خوابی کے سینکڑوں مریضوں پر آزمایا گیا ہے اور سب نے اسے گہری نیند کے لیے بہترین پایا ہے۔ بیرونی طور پر ایپ سے کنٹرول ہونے والی یہ اہم ایجاد کراؤڈ فنڈنگ سے گزر رہی ہے اور سال کے آخر تک 185 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر