بھارتی پنجاب، 300 یونٹ استعمال پر بجلی مفت دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست پنجاب میں 300 یونٹ تک استعمال کرنے پر بجلی مفت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی پنجاب کے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ، صدر اور نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ ارویند کیجریوال اور بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان کا کہنا ہے کہ مفت بجلی دینے کا راز یہ ہے کہ ہم بجلی کمپنیوں سے پیسے نہیں لیتے بلکہ نظام بحال کرتے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے صدر ارویند کیجریوال نے مزید کہا ہے کہ ہم نے نئی دہلی میں گزشتہ 7 سال میں بجلی کے نرخ بڑھنے نہیں دیے۔نوں کو فائدہ ہوگا، وزیراعلیٰ حمزہ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے 31 دسمبر 2021ء سے قبل کے تمام بجلی کے بل معاف کر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبہ پنجاب میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بجلی مفت دینےکا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر