کراچی، کورونا کی مثبت شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد کراچی میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 20 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 675 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 212 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 456 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔دوسری جانب حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا ایک مریض انتقال کر گیا۔ ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں کورونا وائرس کے 500 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 3 مثبت آئے ہیں، حیدرآباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 826 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 508 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔میرپور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 44 فیصد، کوئٹہ میں 2 اعشاریہ 71 فیصد اور مردان میں 2 اعشاریہ 21 فیصد رہی۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 48 فیصد، لاہور میں 3 اعشاریہ 29 فیصد اور پشاور میں 4 اعشاریہ 51 فیصد رہی۔اسی طرح راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 75 فیصد اور فیصل آباد میں 1 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر